لیسٹر سٹی نے 39 سال بعد ایف اے کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ لیسٹر سٹی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو1-3 سے ہرایا۔
اس سے قبل 1982 میں لیسٹر سٹی نے اے ایف سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
چیلسی کی ٹیم بھی ایف اے کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے، چیلسی نے شیفیلڈ یونائیٹڈ کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کیا۔
ہفتے کو کھیلے گئے ایف اے کپ کے کوارٹر فائنل میں ساؤتھمپٹن نے اے ایف سی بورن ماؤتھ کو تین گول سے ہرایا تھا جبکہ مانچسٹر سٹی نے ایورٹن کے خلاف 0-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔
چاروں ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل 17 اپریل کو کھیلے جائیں گے، جس میں لیسٹر سٹی کا مقابلہ ساؤتھمپٹن ہوگا جبکہ چیلسی، مانچسٹر سٹی کے مدمقابل ہو گی۔
Comments are closed.