بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آصف زرداری پر فردِ جرم عائد نہ ہوئی، سماعت ملتوی

اسلام آباد کی احتساب عدالت 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب ریفرنس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم امتناعی کے باعث سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر فردِ جرم عائد نہ کر سکی۔

احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے ریفرنس کی سماعت کی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی کے غیر قانونی ٹھیکوں کے جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنس کی سماعت کے دوران آصف علی زرداری سمیت دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر کر دی۔

آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک اور نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت میں پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کا تحریری حکم نامہ احتساب عدالت کے جج کو پیش کیا گیا۔

سابق صدر آصف زرداری پر 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشنز کے کیس میں احتساب عدالت نے فرد جرم کی تاریخ مقرر کر دی ،29 ستمبر کو فرد جرم کیلئے طلب کرلیا گیا ، جبکہ زرداری کے مبینہ فرنٹ مین کو اشتہاری قرار دے کر اس کا کیس الگ کردیا گیا گیا ہے ۔

احتساب عدالت نے سماعت 18 نومبر تک ملتوی کر دی جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکمِ امتناعی کے باعث آصف علی زرداری پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے سابق صدرآصف زرداری کو آج فردِ جرم عائد کرنے کے لیے طلب کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.