بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آصف زرداری نے کہا وہ کمزور آدمی ہیں، اسٹیبلشمنٹ سے نہیں لڑسکتے، رانا ثناء اللّٰہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں آصف زرداری کی تقریر کے دوران لوگوں نے انہیں بتایا کہ باہر تماشا چل رہا ہے۔

رانا ثناء نے کہا کہ اپنی تقریر  کے دوران پینترا بدلا اور کہا کہ وہ تو کمزور آدمی ہیں، اسٹیبلشمنٹ سے لڑ نہیں سکتے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ آصف زرداری نے اسٹیبلشمنٹ سے نہ لڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ان کا ایک ہی بیٹا ہے اور کوئی نہیں ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ کا انٹرویو تفصیل کے ساتھ پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں پیش کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.