بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آرمی چیف سے جنوبی کوریا کے سفیر کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنوبی کوریا کے سفیر نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان جنوبی کوریا کیساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں خطے میں امن و سلامتی سمیت دوطرفہ تعلقات کے فروغ کا اعادہ کیا گیا۔

جنوبی کوریا کے سفیر نے خطے میں امن وسلامتی اور افغان امن عمل کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.