بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اورنگی اور گجر نالے پر تجاوزات کیخلاف بڑا آپریشن

سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی کے اورنگی اور گجر نالے پر تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن جاری ہے، گجر نالے کا 9 کلومیٹر جبکہ اورنگی نالہ کا 7 کلومیٹر کا علاقہ تجاوزات سے خالی کرالیا گیا ہے۔

گجر نالے پر تین مقامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، ضلع وسطی میں لیاقت آباد، لنڈی کوتل اور شفیق موڑ پر پکی تعمیرات گرائی جارہی ہیں، 26 کلومیٹر رقبے سے گجر نالے کا 9 کلومیٹر کا علاقہ کلیئر کرالیا گیا۔

اورنگی نالہ پر بھی تین مقامات پر آپریشن جاری ہے، آپریشن اسماعیل گوٹھ، وحید آباد اور چمن سنیما کے علاقوں میں کیا جارہا ہے، 23 کلومیٹر رقبے سے اورنگی نالہ کا 7 کلومیٹر کا علاقہ کلیئر کرالیا گیا۔

سینئر ڈائریکٹر محکمہ انسداد تجاوزات بشیر صدیقی کے مطابق آپریشن میں لاجسٹک سپورٹ کو بڑھا دیا گیا، مزید مشینری اور افرادی قوت کو طلب کیا گیا ہے۔

آپریشن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر، رینجرز، ڈسٹرکٹ پولیس، اینٹی اینکروچمنٹ پولیس موجود ہے، کے الیکٹرک، سوئی گیس، واٹر بورڈ اور دیگر اداروں کی ٹیمیں بھی موجود ہیں۔

سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی کے مطابق بہت جلد نالوں سے تجاوزات ختم کر دی جائیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.