اتواریکم رجب المرجب 1442ھ 14؍ فروری2021ء

انتخابات میں شفافیت ہی جمہوریت کی مضبوطی ہے، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کہتے ہیں کہ  انتخابات میں شفافیت ہی جمہوریت کی مضبوطی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں شفافیت یقینی بنانے پر اپوزیشن کا واویلا سمجھ سے بالا ہے۔

شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن نے اوپن بیلٹ کی مخالفت کرکے واضح کردیا کہ یہ پیسے کی سیاست ختم نہیں کرنا چاہتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.