امریکا میں آندھی اور بگولوں نے تباہی مچادی ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
قومی موسمیاتی سروس کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست الاباما میں 7 مختلف مقامات پر آندھی اور بگولوں نے تباہی مچائی جبکہ دیگر جنوبی ریاستوں کو بھی خطرہ لاحق ہے۔
بگولوں کی زد میں آتے ہوئے کم سے کم 5 افراد ہلاک ہوئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
کئی مکانات، عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.