
امریکا اتحادی ممالک پر چین سے تعلقات ختم کرنے کا دباؤ نہیں ڈالے گا، برسلز میں نیٹو اجلاس سے امریکی وزیر خارجہ کے مجوزہ خطاب کا مسودہ سامنے آگیا۔
مسودے کے مطابق اپنے خطاب میں امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن کہیں گے کہ چین مشترکہ سیکورٹی کے لیے خطرہ ہے، مگر ہرممکن حد تک چین سے مل کر کام کرنے کی کوشش کریں گے۔
اینٹونی بلنکن کے مطابق موسمیاتی تبدیلی اور ہیلتھ سیکورٹی جیسے چیلنجوں پر تعاون ناگزیر ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.