بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امارات میں 38207 افراد کی ویکسینیشن، 1759 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی، وزارت صحت

متحدہ عرب امارات میں 24 گھنٹوں میں 38 ہزار207 افراد کو کورونا وائرس ویکسین لگائی گئی۔

ابوظبی سے وزارت صحت کے مطابق  یو اے ای میں 24 گھنٹوں میں 1 لاکھ 60 ہزار 390 کورونا ٹیسٹ کیےگئے۔ جس کے نتیجے میں  1 ہزار 759 نئے کورونا مریضوں کی تشخیص ہوئی۔ 

وزارت صحت کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 12 ہزار 497 ہوگئی ہے۔ جبکہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 2 اموات ہوئیں۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد ایک ہزار 573 ہوگئی۔ 

وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 580 کورونا مریض صحتیاب ہوئے۔ جبکہ کورونا سےصحتیاب افراد کی تعداد 4 لاکھ 93 ہزار 689 ہوگئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.