پیر21؍شعبان المعظم 1442ھ 5؍اپریل2021ء

افغانستان: کالعدم لشکر اسلام کا سربراہ منگل باغ بم دھماکے میں ہلاک

ننگرہار: پاکستان میں مطلوب کالعدم دہشت گروپ لشکراسلام کا سربراہ منگل باغ افغانستان میں بم دھماکے میں ہلاک ہوگیا ہے۔

غیر ملکی میڈٰیا کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگر ہار کے گورنر ضیاء الحق نے اپنے ٹوئٹ میں کالعدم لشکر اسلام کے سربراہ منگل باغ کی بم دھماکے میں ہلاکت کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ منگل باغ اپنے تین ساتھیوں سمیت ننگرہار میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے سے مارا گیا ہے۔ ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ منگل باغ دہشت گردی کی متعدد سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

افغان میڈٰیا کے مطابق منگل باغ کی ہلاکت دن بارہ بجے کے قریب اس کے گھر کے نزدیک نصب کیا گیا بم پھٹنے سے ہوئی۔ منگل باغ کا گروپ لشکر اسلام کالعدم ٹی ٹی پی سے بھی تعلق رکھتا تھا جو کہ پاکستان میں کئی دہشت گردانہ حملے کرچکی ہے، وہ پاکستان میں کئی دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

منگل باغ ایک ٹرک کلینڑ سے جنگجو کمانڈر بنا اور 2008 تک خیبر ایجنسی کی باڑا تحصیل میں سیکیورٹی آپریشن ہونے تک سرگرم رہا۔ اس آپریشن کے بعد سے منگل باغ فرار ہوگیا اور جنوبی افغانستان سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

واضح رہے کہ منگل باغ امریکا میں بھی مطلوب ترین افراد کی فہرست میں شامل تھا اور اس کی گرفتاری کی اطلاع دینے پر 30 لاکھ انعام رکھا گیا تھا۔

The post افغانستان: کالعدم لشکر اسلام کا سربراہ منگل باغ بم دھماکے میں ہلاک appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.