
وزیراعظم عمران خان کے اعتماد میں ووٹ کے معاملے پر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والا اجلاس کل جاری رہے گا، جبکہ کل کا اجلاس اعتماد کے ووٹ کے لیے نئے اجلاس میں تبدیل کردیا جائے گا۔
خیال رہے کہ آج سینیٹ کے انتخابات میں اسلام آباد کی جنرل نشست پر حکومت کو اپوزیشن کے سامنے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اسلام آباد کی جنرل نشست پر اپوزیشن کے متفقہ امیدوار اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کامیاب قرار پائے۔
اپوزیشن کی 160 ممبران کی پوزیشن کے باوجود انھیں 169 ملے اور حکومتی اتحاد کے امیدوار عبدالحفیظ شیخ سے 5 ووٹ زیادہ لیے۔
شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
Comments are closed.