بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسپیکر قومی اسمبلی نے ہنگامہ آرائی پر تین ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری

قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران  ہنگامہ آرائی کے  معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے تین ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکاز نوٹس نوید قمر، ن لیگ کے حامد حمید اور  پی ٹی آئی کے عطا اللّٰہ خان کو جاری کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکاز نوٹس میں ارکان سے ان کے کنڈکٹ کے بارے میں وضاحت طلب کی گئی۔

شوکاز نوٹس کے مطابق ارکان کی جانب سے غیر تسلی بخش جواب کی صورت میں ان کے خلاف  ضابطے کی سخت کارروائی ہوگی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ نوید قمر کو شوکاز نوٹس مائیک ڈپٹی اسپیکر پر اچھالنے کی ویڈیو سامنے آنے پر جاری کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ایم این اے حامد حمید کو جوتا ہاتھ میں اٹھانے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، جبکہ ایم این اے عطا اللّٰہ خان کو گالیاں دینے کی ویڈیو سامنے آنے پر نوٹس جاری کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت اجلاس میں شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.