بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کے نئے ایس اوپیز نافذ

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پی کے تحت آج رات 12بجے تمام بس اڈے بند کر دئیے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے خود پر ہی ماسک نہ پہننے پر ہزار روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔

حمزہ شفقات کے مطاقب کوئی پبلک ٹرانسپورٹ نہ شہر میں داخل ہو سکے گی اور نہ باہر جا سکے گی، پابندی اتوار کی رات بارہ بجے تک رہے گی۔

ڈی سی اسلام آباد کے مطابق  یہ پابندی گڈز ٹرانسپورٹ پر نافذ نہیں ہے۔

دوسری جانب ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 105 افراد جاں بحق ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 54 ہزار 948 ٹیسٹ کئے گئے ، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.66 فیصد رہی۔

ملک میں 24 گھنٹوں میں سب سےزیادہ پنجاب میں 57 اموات ہوئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.