بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد کے 7 سیکٹرز میں 10 دن کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 7 سیکٹرز میں 10 دن کے لیے اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا۔

اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق جی 6 ون، جی 6 ٹو، جی 7 ٹو، جی 8 ون، جی 9 ٹو، جی10 فور اور جی 11 تھری میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث اور ذیلی محکمہ صحت کی سفارش پر لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

کورونا وائرس وباء کی تیسری لہر کے باعث اسلام آباد کے تین سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے،ماسک نہ پہننے والوں پر ایک ہزار سے 35 ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام مارکیٹس، شاپنگ مالز، پرائیویٹ اور نجی دفاتر بند رہیں گے جبکہ ہر طرح کی نقل و حرکت پر بھی پابندی ہوگی۔

ایک گاڑی میں ایک ہی شخس کو جانے کی اجازت ہوگی جبکہ تمام قسم کی مذہبی اور سماجی سرگرمیوں پر بھی پابندی ہوگی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق کھانے پینے کی دکانیں اور پیٹرول پمپس کو صبح 9 سے شام 7 تک کام کی اجازت ہوگی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 681 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 135 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 3 ہزار 645 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 10 فیصد ہو گئی۔

میڈیکل اسٹورز، اسپتال اور فارمیسز پر کوئی پابندی نہیں ہوگی جبکہ دودھ، چکن اور گوشت کی دکانیں بھی کھلی رہیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.