بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد میں ہیلتھ ورکرز اور بزرگوں کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہیلتھ ورکرز اور 60 سال سے زائد عمر کےافراد کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ضعیم ضیاء کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں اب تک 44 ہزار 726 افراد ویکسینیشن کے لیے رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، ویکسینیشن کے لیے رجسٹرڈ افراد میں ہیلتھ کئیر ورکرز کے ساتھ بزرگ افراد بھی شامل ہیں۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ  مجموعی طور پر25 ہزار 68 ہیلتھ ورکرز اور سینیر سیٹیزن کی ویکسینیشن ہو چکی ہے، ویکسینیشن کے لیے رجسٹرڈ افراد میں سے 74 فی صد کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔

ملک بھر میں 60 سال سے زیادہ عمر کے افرادکو عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔

اسلام آباد میں اب تک 9 ہزار 305 بزرگ افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جا چکی، پمز اسپتال میں ابھی تک 7 ہزار 446 افراد کو ویکسین لگائی گئی، آر ایچ سی ترلائی، ویکسینشن مرکز میں 4 ہزار 621 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے ۔

ڈی ایچ او ضعیم ضیاء کا کہنا ہے کہ سی ڈی اسپتال میں 3 ہزار چھ سو افراد کو ویکسین لگائی جا چکی،  فیڈرل جنرل اسپتال میں 2 ہزار 212 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولی کلینک اسپتال میں 2ہزار 774 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے، دیگر ویکسینیشن مراکز میں بھی ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.