وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا اپوزیشن جماعتوں کی لانگ مارچ سے متعلق کہنا ہے کہ لانگ مارچ کریں چاہے شارٹ، استعفے دیں یا نہیں، عمران خان 2023ء تک وزیراعظم رہیں گے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اتحاد کرپشن کے دیوانوں کا مجموعہ ہے، یہ لوگ 6 ماہ گزر جانے کے باوجود فیصلہ نہیں کر سکے استعفے دینے ہیں یا لینے ہیں؟
ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا ہے کہ بڑا چور خود کو بڑا لیڈر ثابت کر کے پی ڈی ایم کا ریموٹ کنٹرول اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتا ہے۔
Comments are closed.