سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں لاہور سے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی امیدوار فرحت شہزادی عرف فرح خان نے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لیے۔
حکمراں جماعت سے تعلق رکھنے والی فرحت شہزادی خواتین کی مخصوص نشست پر سینیٹ کی امیدوار تھیں۔
لاہور میں الیکشن کمشنر نے آج فرحت شہزادی کو کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے طلب کر رکھا تھا جہاں انہوں نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی ہی واپس لے لیے۔
واضح رہے کہ فرحت شہزادی خاتون اوّل بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان ہیں جنہوں نے اپنے اصل نام فرحت شہزادی سے ہی کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے تھے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل کے مطابق فرح بی بی نے پنجاب سے خواتین کی نشست پر پارٹی کی کورنگ امیدوار کی حیثیت سے سینیٹ کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تھے۔
Comments are closed.