ڈگری جعلی ثابت ہونے پر بدین میں سیشن جج کی عدالت نے سابق سینیٹر یاسمین شاہ کو 2سال قید اور 5 ہزار جرمانے کی سزا سنا دی، یاسمین شاہ کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔
بدین میں سیشن جج جاویدعباسی کی عدالت نے جعلی ڈگری کیس میں سابق سینیٹر یاسمین شاہ کو 2 سال قید اور 5 ہزار جرمانے کی سزا سنادی ۔
سابق سینیٹر یاسمین شاہ نے 2003 ء کے سینیٹ الیکشن میں بی اے کی جعلی ڈگری جمع کرائی تھی ۔
لیگل ایڈوائیزر اعجاز چانڈیو کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیشن جج کی عدالت میں ریفرنس دائر کیا تھا، سماعت کے بعد سابق سینیٹر یاسمین شاہ کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔
Comments are closed.