لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر شدید دھند کی وجہ سے فضائی آپریشن جزوی معطل ہے۔
علامہ اقبال ایئرپورٹ پر اندرون و بیرون ممالک آنے جانے والی 14 پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں اور 20 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
انکوائری ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 303، نجی ایئر لائن کی دبئی جانے والی پرواز 416 اور نجی ایئر لائن کی کراچی جانے والی پرواز521 منسوخ ہوگئی ہے۔
نجی ایئرلائن کی کراچی جانے والی پرواز521، پی آئی اے کی کوئٹہ جانے والی پرواز 322 اور پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 307 بھی منسوخ کردی گئی ہے۔
انکوائری ذرائع کے مطابق غیر ملکی ایئرلائن کی دبئی جانے والی پرواز 265 اور نجی ایئرلائن کی دبئی سے آنے والی پرواز411 تاخیر کا شکار ہے۔
نجی ایئرلائن کی کراچی سے آنے والی پرواز 402 شام 7 بجے تک تاخیر کا شکار ہے، پی آئی اے کی مسقط جانے والی پرواز 229 اور غیر ملکی ایئرلائن کی دبئی سے آنے والی پرواز 624 بھی تاخیر کا شکار ہے۔
اس کے علاوہ نجی ایئرلائن کی شارجہ سے آنے والی پرواز 413 اور غیر ملکی ایئرلائن کی دوحہ سے آنے والی پرواز 628 تاخیر کا شکار ہے۔
Comments are closed.