سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کی میامی میں دھوپ میں بیٹھے کافی سے لطف اندوز ہوتے تصویروں کے چرچے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق والد ڈونلڈ ٹرمپ کی مدتِ ملازمت کے
خاتمے کے ساتھ ہی ایوانکا کو بھی فرصت مل گئی اور وہ اب نجی زندگی میں مصروف ہوگئی ہیں۔
اب ایوانکا کی ہلکے ہرے لباس میں ملبوس تصاویر سامنے آئی ہیں، ایوانکا تصاویر میں آنکھوں پر دھوپ سے بچاؤ کے چشمے پہنے ہاتھ میں کافی کا کپ تھامے دلکش دکھائی دے رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ ایوانکا ٹرمپ کے میامی والے گھر کی ہیں، 39 سالہ ایوانکا ٹرمپ کی تصاویر فلوریڈا کے نئے اپارٹمنٹ میں لی گئی ہیں، ایوانکا گھر کی بالکونی میں خوشگوار موڈ کے ساتھ موجود ہیں۔
وائرل تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھر کا ملازم انہیں پیالے میں مشروب لا کر دے رہا ہے اور وہ مسکراہٹ کے ساتھ وصول کر رہی ہیں۔
Comments are closed.