امریکا کی کئی ریاستوں میں برفباری نے نظام زندگی بری طرح متاثر کیا ہے، کم سے کم 23 افراد ہلاک اور 50 لاکھ سے زائد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔
امریکا کی مختلف ریاستوں کو شدید برفانی طوفان کا سامنے ہے، ٹیکساس، کینٹکی، الاباما سمیت 7 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
نیشنل ویدر سروس کے مطابق 73 فیصد امریکا اس وقت برف سے ڈھکا ہوا ہے اور زیادہ تر اموات ٹینےسی، ٹیکساس، شمالی کیرولائنا، کینٹکی اور لیوزی اینا میں ہوئی ہیں۔
صدر جوبائیڈن نے ٹیکساس سمیت سات ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ صرف ٹیکساس میں اس بار تیس برس میں سب سے زیادہ برفباری ہورہی ہے۔
ٹیکساس میں برفباری کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ امریکا کی مختلف ریاستوں میں ڈیڑھ کروڑ افراد کو اس برفباری کا سامنا ہے۔
Comments are closed.