نو بیاہتا بختاور بھٹو زرداری کے شوہر محمود چوہدری کی جانب سے سوشل میڈیا پر اہلیہ بختاور کی نئی تصویر شیئر کی گئی ہے۔
بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کے داماد محمود چوہدری بختاور بھٹو زرداری سے شادی کے بعد سے سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آ رہے ہیں اور آئے دن اپنی شادی کی تقریبات سے نئی نئی تصاویر بھی اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔
محمود چوہدری کی جانب سے بختاور بھٹو کی ایک نئی تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ دُلہن بنے مسکرا رہی ہیں۔
محمود چوہدری کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں ’ماشاءاللّٰہ‘ لکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بختاور بھٹو زرداری گزشتہ ماہ بزنس مین محمود چوہدری سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، بختاور بھٹو کی رخصتی کی تقریب میں پیپلز پارٹی کے اراکین اور دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی تھی۔
Comments are closed.