قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) کی رضاکارانہ علیحدگی اسکیم کے دوران علیحدگی اختیار کرنے والا ملازم واجبات کے انتظار میں چل بسا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رضاکارانہ علیحدگی قبول کرنے پر پی آئی اے ملازم سلیم مسیح کی دو ماہ سے تنخواہ بند تھی۔
سلیم مسیح کے واجبات کی ادائیگی بھی نہیں کی گئی تھی۔
ساتھی ملازم کا کہنا تھا کہ تنخواہ کی بندش اور واجبات نہ ملنے پر سلیم مسیح کے لیے گھر چلانا مشکل ہوگیا تھا۔
انھوں نے بتایا کہ سلیم مسیح گھر کا کرایہ بچوں کی اسکول فیس بھی ادا نہیں کر پارہا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ سلیم مسیح نے دوست سے ادھار مانگا، جب دوست نے انکار کردیا تو انھیں دل کا دورہ پڑا۔
ساتھ ملازمین کا کہنا تھا کہ دل کے دورے کے باعث سلیم مسیح چل بسا۔
Comments are closed.