سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی عبیداللّٰہ مایار نے کہا ہے کہ ووٹوں کی خرید وفروخت کی تحقیقات کے لیے وفاقی حکومت کی کمیٹی کی کوئی حیثیت نہیں۔
عبیداللّٰہ مایار نے کہا کہ اپنے پارٹی ممبران پر مشتمل ذاتی کمیٹی بنائی گئی ہے۔
سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے ممبران کو پیسے دیے ان کو این آر او دے دیا گیا۔ کمیٹی نے بلایا تو نہیں جاؤں گا۔
قبل ازیں سینیٹ الیکشن 2018ء میں ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت سے متعلق ویڈیو سامنے آنے کے بعد عبید اللّٰہ مایار نے اپنا موقف پیش کیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی عبید اللّٰہ مایار نے ایک کروڑ روپے لینے کا اعتراف کیا تھا، تاہم اُن کا کہنا ہے کہ حکومت نے یہ رقم تمام ایم پی ایز کو ترقیاتی کاموں کے لیے دی تھی۔
Comments are closed.