قومی اسمبلی میں نیب قانون میں ترمیم سے متعلق حکومت کے دونوں بل کثرت رائے سے منظورکرلئے گئے ہیں۔
ریاض فتیانہ کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس ہوا، اجلاس میں نیب بل منظور کرلیا گیا، جس پر اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے کمیٹی اجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔
نیب بل کی منظوری پر اپوزیشن نے چیئرمین کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
اپوزیشن ارکان نے کہا کہ چیئرمین کمیٹی کا کردار بدنیتی پر مبنی ہے، ہمارے ارکان راستے میں تھے، اپوزیشن کی اقلیت دیکھ کر بل پاس کیا گیا، حکومت نیب بل کی تمام شقوں پر اپوزیشن کو اعتماد میں لے۔
بل کی منظوری کے بعد کمیٹی اجلاس میں ہنگامہ آرائی بھی ہوئی۔
Comments are closed.