افغانستان کے اثاثوں سے متعلق امریکی صدر جو بائیڈن کے فیصلے پر کابل میں احتجاج کیا گیا، سیکڑوں مظاہرین غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔
افغان میڈیا کے مطابق مظاہرین نے احتجاجی بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، مظاہرین نے امریکا میں منجمد افغان اثاثے افغان عوام کو دینے کا مطالبہ کیا۔
خیال رہے کہ امریکا میں افغانستان کے7 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے موجود ہیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے افغان اثاثوں میں سے نصف نائن الیون متاثرین کو دینے کا اعلان کیا تھا جبکہ باقی نصف افغان اثاثوں سے افغان ٹرسٹ فنڈ بنانے کا کہا تھا۔
Comments are closed.