وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کہتے ہیں کہ حج کورونا ایس او پیز کے تحت ہوا تو تیار ہیں، حجاج کرام کی ویکسین کریں گے۔
اوکاڑہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ ہم سعودی حکومت سے رابطے میں ہیں انتظار کا کہا جارہا ہے، ابھی تک کسی ملک کے ساتھ سعودی حکومت کا ایم او یو سائن نہیں ہوا۔
نورالحق قادری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن ہر معاملے کو سیاسی اور متنازعہ بناتے ہیں، مدراس سے متعلق فیصلہ 40 سال سے التوا کا شکار تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ قواعد ضوابط پر پورا اترنے والے مدارس کو ڈگری مل جائے گی، فیصلہ مدارس اور حکومت کے حق میں ہے۔
نورالحق قادری نے یہ بھی کہا کہ این آر او کے علاوہ ہر مفاہمت کے لیے تیار ہیں۔
اُنہوں نے مفتی عبدالقوی کے حوالے سے کہا کہ مفتی نہ سرکاری خطاب ہے نہ سرکار دیتی ہے، عبد القوی مفتی کے عوامی اعزاز سے محروم ہو چکے ہیں۔
نورالحق قادری نے مزید کہا کہ ویڈیواسکینڈل والے لوگ گندے ہاتھ اسپیکر اور وزیر دفاع پر ڈال رہے ہیں۔
Comments are closed.