بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: کل گرد آلو ہوائیں کتنی رفتار سے چلیں گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی میں کل (ہفتہ) گرد آلود ہوائیں کتنی رفتار سے چل سکتی ہیں؟ چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی۔

چیف میٹرولوسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں جنوب مغرب اور مغرب سے آنے والی ہوائیں 23 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

انہوں نے پیشگوئی کی کہ شہر قائد میں کل بھی تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، لیکن اُن کی رفتار آج کے مقابلے میں کچھ کم ہوسکتی ہیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج دوپہر سے چلنے والی تیزہواؤں کی رفتار کا ڈیٹا سامنے آگیا۔

سردار سرفراز نے مزید کہاکہ آج کی تیز رفتا ہوائوں کے مقابلے میں کل ہوائیں45 سے 54 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ کل ہواؤں کی سمت شمال مغرب ہونے کے باعث ہوائیں سرد ہوں گی، کراچی میں 27 جنوری تک سردی کی لہر کی لپیٹ میں رہ سکتا ہے۔

سردار سرفراز نے یہ بھی کہا کہ اس دوران رات میں کراچی کا درجہ حرارت 8 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ ہوسکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.