نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کی زیادہ شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ ضلعی صحت اور تعلیم حکام صوبائی انتظامیہ سے مل کر بندش کا تعین کریں گے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی وبا کا پھیلاؤ تشویش ناک حد تک پہنچ چکا ہے، پانچ لہروں کے دوران آج وبا کا بدترین دن رہا۔
24 گھنٹوں میں ریکارڈ 7 ہزار 600 سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ شرح 13 فیصد کے قریب جاپہنچی ہیں۔
کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے، ایک دن میں 23 مریض انتقال کرگئے ہیں۔
Comments are closed.