آسٹریلیا میں نوواک جوکووچ کی بےدخلی کے خلاف اپیل کی سماعت شروع ہوگئی ہے، فیڈرل کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں فل بنچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔
نوواک جوکووچ نے ویزے کی منسوخی کےخلاف اپیل دائر کی ہے، آسٹریلین حکومت نے کورونا ویکسین نہ لگوانے پر جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا تھا۔
نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لیے 6 جنوری کو میلبرن پہنچے تھے، آسٹریلین بارڈر حکام نے جوکووچ کا ویزا منسوخ کر کےحراست میں لیا تھا۔
سربین ٹینس اسٹار کو ویکسین سے استثنیٰ اور غلط ویزا کی بنیاد پر داخلے سے روکا گیا تھا جبکہ 10 جنوری کو عدالت نے ویزا منسوخی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔
گزشتہ روزجوکووچ کاویزا آسٹریلین وزیر امیگریشن نے دوبارہ منسوخ کردیا تھا، جوکووچ نے ویزا منسوخی کے خلاف فیڈریل کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔
Comments are closed.