بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پرانے اسلحہ اور گولہ بارود کی اطلاع پر اولڈ سٹی ایریا میں ضلع وسطی پولیس کا بڑا آپریشن

پرانے اسلحہ اور گولہ بارود کی اطلاع پر اولڈ سٹی ایریا میں ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے بڑا آپریشن کیا۔ مخصوص عمارت کو گھیرے میں لے کر مختلف حصوں کی کھدائی جاری کی۔ 

ابتدائی طور پر فرش سے پرانے زنگ لگے ہتھیار برآمد ہوئے، جنگ میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں کو فرش کے نیچے دبایا گیا تھا۔ اینٹی ایئرکرافٹ گن سمیت دیگر پرانے ہتھیاروں کو نکالا گیا ہے۔ 

ہتھیاروں کو پلاسٹک میں لپیٹنے کے بجائے براہ راست زمین میں دفن کیا گیا تھا۔ عمارت کے دیگر مخصوص حصوں کی بھی کھدائی کی جارہی ہے۔ ممکنہ طور پر کئی گھنٹے مزید کھدائی جاری رہے گی۔ 

پولیس کی بھاری نفری اندر باہر اور سڑک پر موجود ہے۔ ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضیٰ اور دوسری ٹیم کے دیگر تمام افسران بھی آپریشن میں موجود ہیں۔ جبکہ مزید اسلحہ زمین میں دفن ہونے کی اطلاعات ہیں۔

لیاری میں لی مارکیٹ کے قریب نیپئر تھانے کے سامنے گلی میں یہ 60 سے 70 سال پرانا مکان ہے جس کی بالائی منزل پر کوئی فیملی رہتی ہے جبکہ گراؤنڈ فلور کو برتنوں کا گودام بنایا گیا تھا۔

ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ رات بھر کھدائی جاری گی، خدائی کے دوران 10، 12 سال قبل دفن کیا گیا اسلحہ اور اسلحہ کے پارٹس ملے ہیں۔

ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی کسی گرفتار ملزم کی نشاندہی پر نہیں بلکہ ذاتی طور پر ملنے والی اطلاعات پر کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کھدائی کا کام بند ہونے کے بعد صحیح اندازا لگایا جاسکے گا اور برآمد ہونے والے اسلحہ کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.