پاکستان نے یمن کے ساحلی شہر حدیدہ کے قریب حوثی باغیوں کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے کارگو بحری جہاز کے اغوا کی مذمت کرتے ہوئے جہاز اور عملے کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان یمن کے ساحلی شہر حدیدہ کے قریب حوثیوں کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے کارگو بحری جہاز ’روابی‘ کو ہائی جیک کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اس طرح کی مذموم کارروائیوں سے جہاز رانی کی آزادی اور بین الاقوامی تجارت اور خطے کی سلامتی کو بھی خطرہ ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور جہاز اور اس کے عملے کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہے۔
Comments are closed.