میلبرن میں ہونے والی اے ٹی پی ورلڈ رینکنگ ٹینس چیمپین شپ کے ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کے اعصم الحق اور قازقستان کے الیکزینڈر نیڈوسوو کی جوڑی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
میلبرن میں ہونے والی اے ٹی پی چیمپین شپ کے ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں اعصام الحق اور الیکزینڈر نیڈوسوو کی جوڑی کا مقابلہ نیدرلینڈز کے ویزلی کولہوف اور برطانیہ کے نیل اسکپسکی سے ہوا۔
فائنل مقابلے میں اعصام اور الیکزینڈر کی جوڑی آف کلر دکھائی دی اور میچ ڈچ اور برٹش جوڑی نے اسٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سے جیت لی۔
Comments are closed.