وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے پیسے لے کر ضمیر بیچا اور پھر جھوٹ بولا ان کے الزامات کی کوئی حیثیت نہیں۔
سینیٹ انتخابات سے متعلق ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی میں شامل فواد چودھری کا پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کہنا تھا کہ وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی صرف اس بات کا تعین کرے گی کہ پیسے کے لین دین کا اصل فائدہ کس کو ہوا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن 2018ء میں ووٹوں کی مبینہ خریدو فروخت سے متعلق ویڈیو کی پارٹی سطح پر تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کر دی ہے۔
عمران خان کی جانب سے بنائی گئی 3 رکنی کمیٹی میں فواد چودھری، شہزاد اکبر اور ڈاکٹر شیریں مزاری شامل ہیں۔
Comments are closed.