انار وٹامن سے بھرپور پھل ہے جو مختلف امراض کے خلاف فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
کچھ لوگ انار تو کھاتے ہیں لیکن اس کے دانے چھوڑ دیتے ہیں لیکن آپ کو بتائیں کہ انار کے دانے میں بےحد طبی فوائد موجود ہیں جو جسم کو ضرورت کے مطابق نیوٹریشن فراہم کرتے ہیں۔
جسم کو وٹامن سی فراہم کرتا ہے
بیماریوں سے دور رہنے کے لے انسانی جسم کو وٹامن سی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک انار دانہ جسم کو روزانہ تقریباً 40 فیصد وٹامن سی فراہم کرتا ہے جو بیماریوں سے لڑنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔
دل کی صحت کیلئے بہترین
دل کے لیے صحت مند غذا کا انتخاب کرنا چاپتے ہیں تو انار دانہ اس کے لیے بےحدفائدہ مند ہے۔ انار دانے نہ صرف کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں بلکہ وہ زیادہ بلڈ پریشر کو بھی کم کرتے ہیں۔
وزن میں کمی کرے
انار دانے بہت چھوٹے ہوتے ہیں لیکن وہ فائبر سے مالا مال ہوتے ہیں اور فائبر ایک ایسا ضروری نیوٹریشن ہے جو وزن کم کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔
فائبر سے مالا مال غذا آپ کے جسم کو مطمئن رکھتی ہے جس کی وجہ سے آپ ضرورت سے زیادہ کھانا نہیں کھاتے۔
انجائنا کے مریضوں کیلئے فائدہ مند
اگر کسی کو سینے میں درد کی شکایت ہو، رگوں کی بندش ہو، دل کو خون کی ناکافی مقدار پہنچ رہی ہو یا کوئی ایسا مریض ہو جس کا بائی پاس آپریشن ہونے والا ہو تو انہیں نہار منہ انار کا جوس دیا جائے۔
اس سے آہستہ آہستہ دل کی شریانوں کی بندش اور اس کی تمام تر علامات دور ہو جائیں گی۔
Comments are closed.