وزیرِاعظم عمران خان نے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان سے سرکاری ملازمین سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے ارکان نے ملاقات کی۔
وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید، وزیرِ دفاع پرویز خٹک اور علی محمد خان شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات میں وزارتِ خزانہ کے حکام نے وزیرِ اعظم عمران خان کو تنخواہوں میں اضافے سے قومی خزانے پر پڑنے والے بوجھ پر بریفنگ دی۔
وزیرِاعظم عمران خان کو سرکاری ملازمین سے طے ہونے والے فارمولے پر بھی بریفنگ دی گئی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری اب کابینہ سے لی جائے گی۔
تنخواہوں میں اضافے کی منظوری کابینہ سے سرکولیشن سمری کے ذریعے لی جائے گی۔
کابینہ سے منظوری کے بعد تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
Comments are closed.