وکلاء کے حملے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے آج پھر مکمل ہڑتال کی کال دی، عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جبکہ وکلاء کو خبر دار کیا گیا کہ جو وکیل عدالت میں پیش ہو گا اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ پر وکلاء کے حملے کے چوتھے روز عدالتِ عالیہ میں سیکیورٹی انتہائی سخت کی گئی، ہائی کورٹ کی تمام عدالتوں کے باہر رینجرز اور پولیس تعینات ہے۔
چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کی عدالت اور چیف جسٹس بلاک کے باہر بھی سخت سیکیورٹی انتظامات کیئے گئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف بھی سیکیورٹی سخت تھی اور غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں صرف متعلقہ افراد کو چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی گئی
وکلاء کے حملے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی جانب سے آج پھر مکمل ہڑتال کی کال دی گئی اور عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے اس حوالے سے خبر دار کیا تھا کہ جو وکیل عدالت میں پیش ہو گا اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔
Comments are closed.