جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

سینیٹ الیکشن 3 مارچ کو ہوں گے، شیڈول جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کے انتخابات کے لیئے شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق سینیٹ الیکشن کے لیے پولنگ 3 مارچ کو ہو گی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں کاغذاتِ نامزدگی 12 سے 13 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے لئے نامزد امیدواروں کے نام 14 فروری کو آویزاں کیئے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.