تنخواہوں میں اضافے کے لیے احتجاجی سرکاری ملازمین اور حکومتی کمیٹی میں مزکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں گزشتہ دو روز سے سرکاری ملازمین کی جانب سے دیے گئے دھرنے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، حکومت اور سرکاری ملازمین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں مگر وفاقی دارلٰحکومت اسلام آباد میں ڈی چوک سمیت مختلف مقامات پر سرکاری ملازمین کی جانب سے دھرنا جاری ہے۔
رپورٹس کے مطابق حکومتی کمیٹی اور سرکاری ملازمین میں مذاکرات پرویز خٹک کی رہائش گاہ پر ہوئے، حکومتی کمیٹی اور سرکاری ملازمین کے درمیان مذاکرات میں آئندہ بجٹ تک گریڈ ایک سے 22 کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
رہنما سرکاری ملازمین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نوٹیفکیشن کے اجرا تک دھرنا جاری رہے گا اور نوٹیفکیشن کے لیے دوپہر 2 بجے کا وقت دیا گیا ہے جبکہ سروس اسٹرکچر سے متعلق بھی نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔
رہنما سرکاری ملازمین نے کہا کہ ہماری کسی سیاسی جماعت سے کوئی وابستگی نہیں، ہم نے اپنے مطالبات کے لیے دھرنا دیا ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ روز تنخواہوں میں اضافے کے لیے احتجاج کے دوران سرکاری ملازمین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے دوران ریڈزون سمیت شاہراہ دستور میدان جنگ بنی رہی، متعدد ملازمین زخمی وگرفتار ہوئے جبکہ وزیرداخلہ شیخ رشید نے انتبا ہ کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے احتجاج میں سیاسی جماعتیں شریک ہوئیں تو ملازمین کو نقصان اٹھانا پڑے گا۔
The post حکومت اور سرکاری ملازمین میں مذکرات کامیاب appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.