سی پی او گوجرانوالہ سرفراز فلکی کے مطابق خواجہ سراؤں کے قتل کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، ایس پی سٹی کی زیر نگرانی ٹیم کو قاتلوں کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خواجہ سراء کرائے کے مکان میں موجود تھے، موٹر سائیکل پر سوار ملزمان آئے اور گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے خواجہ سراؤں کو قتل کیا، اس دوران گھر سے گانے بجانے کی آوازیں بھی سنائی دیتی رہیں ۔
دوسری طرف تحریک تحفظ خواجہ سراء ایسوسی ایشن کی صدر نے واقعے پر احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments are closed.