وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق وزارت خارجہ امن کا پرچار کرتی ہے، ہم یو این او کے چارٹر کے مطابق دنیا کیساتھ چلنا چاہتے ہیں۔
فارن سروس اکیڈمی میں 40 ویں ڈپلومیٹک کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نئے دور میں نئےچیلنجز اور نئے مواقع دونوں ایک ساتھ سامنے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے تقریب میں خطاب کے دوران شرکاء سے کہا کہ آپ کو وزارت خارجہ کی پالیسیوں کے مطابق خودکو تیار کرنا ہوگا، وزارت خارجہ کی ترجیحات پر پورا اترنے کیلئے تیاری ضروری ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جدت وقت کی ضرورت ہے اس کیلئے اپنے آپ کو تیار کرنا ہوگا،ایسا قائدانہ کردار ادا کریں جس کی پاکستان کو ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ اپنے آپ کو ایسے تیار کریں کہ پاکستان کو لیڈ کریں، سیاسی لیڈر شپ آپ کو پالیسی دیتی ہےاور آپ اسے عملی جامہ پہناتے ہیں۔
Comments are closed.