وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن بتائیں اُن کے بیٹے کی سیٹ حلال یا حرام ہے؟
پی ڈی ایم جلسے میں اپوزیشن اتحاد کی سربراہ کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ مولانا صاحب اسی قومی اسمبلی میں آپ کے فرزند بھی ہیں۔
انہوں نے استفسار کیا کہ ان کے بارے میں کیا خیال ہے؟ تو کیا آپ کے بیٹے کی سیٹ حلال اور سیاسی مخالفین کی حرام؟
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے ایسے سیاسی فتوے اُن کی نیت اور دہرے معیار کو عیاں کرتے ہیں۔
اس سے قبل وفاقی وزیر اسد عمر کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں شبلی فراز نے کہا کہ زیر گردش ویڈیو نے بتادیا کہ ہم اوپن بیلٹ کیوں کرانا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت سینیٹ الیکشن کو شفاف بنانے کےلیے اقدامات کررہی ہے۔
Comments are closed.