بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حسن علی نے عمران خان جیسا ریکارڈ بنا دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹیں لیکر سابق لیجنڈری کرکٹر عمران خان اور وقار یونس کی فہرست میں شامل ہوگئے۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 330 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی طرف سے حسن علی نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلا دیش کے 5 شکار کیے جس کے بعد وہ پاکستان کے اُن باؤلرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جنہوں نے ایک ٹیسٹ میچ کے دوران 5 وکٹیں حاصل کیں۔

حسن علی سے قبل یہ ریکارڈ صرف سابق لیجنڈری کرکٹر عمران خان اور وقار یونس کے پاس تھا۔

چٹا گانگ ٹیسٹ میں دوسرے روز کے کھیل کے آغاز میں ہی پاکستان کے خلاف بنگلادیش کی چھٹی وکٹ 267 رنز پر گرگئی، یاسر علی 4 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے

عمران خان:

سابق لیجنڈری کرکٹر عمران خان نے سال 1982 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

عمران خان نے 25 اعشاریہ 2 اوورز کروائے تھے جن میں 7 اوورز میڈن تھے جبکہ اُنہوں نے صرف 49 رنز دیے تھے۔

وقار یونس:

سابق لیجنڈری کرکٹر وقار نے سال 1990 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

وقار یونس نے 22 اوورز کروائے تھے جن میں اُنہوں نے 76 رنز دیے تھے۔

پاکستان بنگلادیش ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے اپنا ہیئر اسٹائل تبدیل کرلیا۔

1993:

سال 1993 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں وقار یونس نے 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

وقار یونس نے میچ کے پہلی اننگز میں 3 وکٹیں لی تھیں، اُنہوں نے 11 اوورز کروائے تھے جن میں 3 میڈن تھے جبکہ 37 رنز دیے تھے۔

میچ کی دوسری اننگز میں بھی 3 وکٹیں حاصل کی تھیں، اُنہوں نے 23 اوورز کروائے تھے جن میں 2 میڈن تھے جبکہ 88 رنز دیے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.