بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانیہ: مسافروں کیلئے نئی پابندیاں، قرنطینہ میں دو ٹیسٹ کرانا ہونگے، وزیر صحت

برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکوک نے مسافروں کیلئے نئی پابندیاں متعارف کرادی ہیں۔

لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 15 فروری سے برطانیہ آنے والوں کو قرنطینہ میں دو ٹیسٹ کرانا ہوں گے۔ پہلا ٹیسٹ دوسرے اور دوسرا ٹیسٹ آٹھویں روز ہوگا، اور اس کی فیس مسافر ہی دیں گے۔

میٹ ہینکوک نے مزید کہا کہ 33 ممالک کی ریڈ لسٹ والے ممالک کے مسافر ہوٹل میں قرنطینہ کریں گے۔ مسافر کو ایڈوانس ہوٹل، ٹیسٹ اور ٹرانسپورٹ بکنگ کرانا ہوگی، اور اس مقصد کے لیے 1750 پاونڈ دینا ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی پر 10 ہزار پاؤنڈ جرمانہ اور 10 سال قید ہوگی۔ مسافر کو 72 گھنٹے پہلے کے کورونا ٹیسٹ کا منفی نتیجہ بھی دکھانا ہوگا۔ مسافر کو اپنی رہائش اور رابطہ نمبر کی تفصیلات لازمی دینا ہوں گی۔ 

میٹ ہینکوک نے کہا کہ بغیر ضروری کام کے بیرون ملک جانا غیر قانونی ہوگا۔ نئی حکمت عملی سے نئے کیسز کو تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔

انھوں نے کہا کہ انگلینڈ میں گزشتہ ہفتوں میں کورونا کیسزمیں 47 فیصد کمی ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.