بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تمب میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 جوان شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے علاقے تمب میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر  دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  فورسز کی جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کا بھاری جانی ومالی نقصان ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں خاران کے سپاہی نصیب اللّٰہ اور لکی مروت کے سپاہی انشاء اللّٰہ شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز بزدل دہشتگردوں کوشکست دینے کیلئے پُرعزم ہیں، دہشتگرد کارروائیوں کا مقصد بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو متاثر کرنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.