سخت سردی میں بے گھر لوگوں کے لیے برسلز کے ٹرین اسٹیشن 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔
اس بات کی اطلاع برسلز ریجن کی گورنمنٹ میں انوائرمنٹ، کلائمیٹ چینج اور پراپرٹی کے شعبوں کے انچارج وزیر آلیں ماغوں(Alain Maron) نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹویٹر کے ذریعے دی۔
یاد رہے کہ یورپ کے کئی ممالک کے ساتھ ساتھ بیلجیئم میں بھی درجہ حرارت منفی چل رہا ہے۔
اس دوران دن اور رات کے اکثر حصوں میں برف باری بھی ہوجاتی ہے۔ جس سے درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوجاتی ہے۔
اس دوران مختلف وجوہات کی بناء پر بے گھر لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔
آلیں ماغوں کے مطابق دارالحکومت میں موجود بے گھروں کی رات گزارنے میں مدد دینے کے لیے موجود تمام 3120 بیڈ بھرے ہوئے ہیں اور مزید لوگوں کے لیے گنجائش نہیں۔
اس لیے حکومت نے ریل اتھارٹی کے ساتھ ملکر فیصلہ کیا ہے کہ دارالحکومت برسلز کے تینوں بڑے ٹرین اسٹیشن مڈی، نارتھ اور سائوتھ 24 گھنٹے کھلے رکھے جائیں گے۔
تاکہ بے گھر افراد سٹیشن کے محفوظ اور گرم ماحول میں سردی کی شدت سے بچ سکیں۔
Comments are closed.