بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیب لاہور نے 4 سال میں ڈیڑھ سو ارب روپے ریکور کرلیے

نیب لاہور نے چار سال میں 148 ارب روپے ریکور کرلیے۔ اِن ڈائریکٹ ریکوری 78 ارب روپے رہی، جب کہ ڈائریکٹ ریکوری 10 ارب روپے رہی۔

نیب لاہور نے 60 ارب روپے کے شواہد اکٹھے کرکے کیسز عدالتوں میں بھجوائے۔

ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے تاریخ کی سب سے زیادہ ریکوری ڈی جی شہزاد سلیم کےدور میں کی۔

4 سالہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق ان کے دور میں 7 ارب روپے سے زائد براہ راست اور77 ارب روپے سے زائد بلواسطہ ریکوری کے علاوہ 60 ارب روپے سے زائد مالیت کے ریفرنس عدالتوں میں دائر کئے گیے۔

ذرائع کے مطابق ہاؤسنگ سیکٹر میں 33 ارب 86 کروڑ اور فراڈ کیسز ساڑھے 6 ارب روپے ریکورکیے گئے۔ واپڈا کو 5 ارب 50 کروڑ اور ایل ڈی اے کو 2 ارب 96 کروڑ روپے کی ریکوری کرائی گئی۔

بینکنگ سیکٹر میں ایک ارب 14 کروڑ روپے اور پنجاب کوآپریٹو بینک کے 1 ارب 67 کروڑ روپے ریکورکروائے گئے۔

ذرائع کے مطابق مختلف مقدمات میں حکومت پنجاب کے 1 ارب 72 کروڑ روپے بھی کروائے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.