بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کا سب سے اہم مسئلہ مہنگائی ہے، سروے میں پاکستانیوں کی آراء

پاکستان کا سب سے اہم اور اولین مسئلہ مہنگائی ہے، 43 فیصد پاکستانی بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان ہیں۔

اپسوس کے سروے کے مطابق 14 فیصد پاکستانیوں نے بے روزگاری کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا جبکہ 12 فیصد نے کہا کہ غربت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

87 فیصد پاکستانیوں نے ملکی معاملات میں ترجیحات یا سمت کا تعین نہ ہونے پر پریشانی کا اظہار کیا۔

13 فیصد نے کہا کہ ملک درست سمت کی طرف گامزن ہے۔ عوام کی اکثریت نے معاشی صورتِ حال میں بہتری کے دعوے بھی رد کردیے۔

46 فیصد نے کہا کہ معیشت کم زور ہے، صرف 5 فیصد نے معیشت کو مضبوط سمجھا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.