بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاک فوج میدانِ جنگ کی بہترین فوج ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی فوج میدان جنگ کی بہترین فوج ہے۔

کور ہیڈکوارٹرز لاہور کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج نے فرائض کی ادائیگی کے لیے بے تحاشا قربانیاں دیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج مادر وطن کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

انھوں نے کورونا وبا کے خلاف لاہور کور کے اقدامات کو سراہا۔

آرمی چیف نے اس موقع پر لاہور میڈیکل کالج اور بیدیاں میں اگلے مورچوں کا بھی دورہ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.