بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سے ٹیکس چوری کا سدباب ہوگا، شوکت ترین

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے امور خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سے ٹیکس چوری کا سدباب ہوگا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی تقریب سے خطاب میں شوکت ترین نے کہا کہ 30 لاکھ میں سے 10 لاکھ صرف ریٹرنز فائل کرتے ہیں، ٹیکس نہیں دیتے، تقریباً دو لاکھ افراد ٹیکس دیتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں ٹیکنالوجی لانے سے ہراسانی کا بھی خاتمہ ہوجائے گا جبکہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سے ٹیکس چوری کا سدباب ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اتنا پیسہ نہیں کہ ملک چلاسکیں، قرض لینا پڑتا ہے۔

مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم ہی نے ہدایت کی کہ ٹیکس کلیکشن میں ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا ہے، ٹیکنالوجی کے ذریعے بتائیں گے کتنی آمدن ہے اور کتنا ٹیکس بنتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پوائنٹ آف سیل کا نظام بھی لارہے ہیں، چھوٹے تاجروں کو پوائنٹ آف سیل سے پریشانی کی ضرورت نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.